سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے 6 علاقوں کے لئے پیشگی موسمی الرٹ جاری کئے گئے ہیں جن میں مختلف نوعیت کی موسمی تبدیلیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں میں ہلکی سے درمیانی بارشیں، تیز ہوائیں، اڑتی ہوئی گردوغبار اور فضا میں معلق ذرات شامل ہیں جو کئی ریجنوں میں افقی حدِ نظر کو متاثر کر سکتے ہیں۔
موسمی الرٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے ریجن کے متعدد شہروں کو متاثر کرنے والی موسمی کیفیت متوقع ہے۔ جدہ اور رابغ میں گردوغبار جبکہ الجموم، الکامل اور خلیص میں تیز ہواؤں کی رفتار 49 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
مدینہ منورہ کے ریجن میں المہد اور وادی الفرع کے لیے بھی موسمی انتباہات جاری کئے گئے ہیں، جہاں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
سعودی عرب: فضائی کمپنیوں پر خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے
اس سے قبل بھی سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور نجران ریجن بارش کی زد میں رہیں گے۔ ان ریجن کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں، ژالہ باری کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


