تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی عرب : محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

ریاض : سرد ہواؤں کی آنے والی نئی لہر کے باعث آج سے سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ قطب شمالی سے آنے والی سردی کی لہر کا رخ مشرق وسطیٰ کی جانب ہے جس سے سعودی عرب سمیت متعدد ممالک شدید متاثر ہوں گے۔

سعودی عرب کے متعدد ذرائع ابلاغ سمیت محکمہ موسمیات کی متعدد ویب سائٹس کی جانب سے کہا گیا ہے  کہ قطبی لہر کے باعث ریکارڈ سردی ہوگی جس سے شام، عراق، مصر اور لیبیا بھی متاثر ہوں گے۔

خطے میں لہر کے آنے کے ساتھ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں پانی جم جائے گا جبکہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سے نیچے گر جائے گا۔

عرب مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ شدید سردی کی لہر آج پیر کو علاقے میں داخل ہوگی تاہم سعودی عرب میں اس کا اثر منگل سے واضح ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطے کے دیگر ممالک قطبی لہر سے فروری کے آخر تک متاثر ہوں گے۔ لہر کی رفتار اور اس کا رخ نقشوں کے حساب سے رہا تو بدھ اور جمعرات انتہائی سرد رہیں گے۔

دوسری طرف موسمیات کے سعودی ماہر عبد العزیز الحسینی نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کو سعودی عرب کے شمالی علاقے قطبی لہر سے متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہری گرم کپڑے تیار اور برفانی علاقوں کا شوق رکھنے والے شمالی علاقوں کا رخ کرلیں کیونکہ ملک میں ریکارڈ سردی پڑنے والی ہے۔

قطبی لہر انتہائی سخت ہوگی جس سے سب سے زیادہ قریات، طریف، شمالی حدود اور تبوک کے بالائی علاقے متاثر ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -