تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب: یہ کن اہم شخصیات کی نایاب تصویر ہے؟

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے صاحبزادے عبدالعزیز کی تاریخی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے سعودی خوب پسند کررہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز کی ایک نایاب اور تاریخی تصویر شائع کی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نادر تصویر کی تعریف کیے بغیر نہ رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ تصویر آل سعودی کی تاریخ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے جاری کی ہے۔

اس تصویر میں شاہ سلمان سوٹ پہنے نظر آرہے ہیں جبکہ شہزادہ عبدالعزیز ان کے بائیں طرف بیٹھے ہیں۔ ٹویٹر پر شیئر کیے جانے کے بعد تصویر کو صارفین کی طرف سے غیرمعمولی پذیرائی ملی ہے۔

نایاب تصویر کو وسیع پیمانے پر شیئر بھی کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -