تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب: گارنٹی شدہ کار ‘بیٹری’ حاصل کرنے کا طریقہ کار؟

جدہ: سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’وارنٹی‘ والی گاڑی کی بیٹری خراب ہونے کی صورت میں اسے مقررہ مدت کے اندر تبدیل کرانا صارف کا حق ہے۔

عاجل نیوز نے وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہدایات نامے کے حوالے سے کہا کہ قانون کے مطابق اگر گاڑی کی بیٹری وارنٹی کی مدت کے اندر مقررہ کمپنی یا ادارہ تبدیل کرنے میں تاخیر کرے تو صارف کو حق ہے کہ وہ دکاندار یا ایجنسی سے دوسری نئی وارنٹی طلب کرسکتا ہے ـ

قانون تجارت کی جانب سے یہ بیان اس تناظر میں سامنے آیا ہے جب اس حوالے سے بعض صارفین کی جانب سے وزارت تجارت کو شکایت کی گئی تھی کہ متعلقہ ایجنسی جس کی وارنٹی ہے کی جانب سے دوسری بیٹری فراہم کرنے میں تاخیر کی گئی ـ

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: ثبوت مٹانے کے لیے اسمگلر نے گاڑی کو آگ لگا دی

تاخیر پر وزارت تجارت کے قانون کے مطابق ایجنسی پر لازم ہے کہ وہ بیٹری کی نئی وارنٹی جاری کرے جو اس تاریخ سے کارآمد تصور کی جائے جس تاریخ کو بیٹری تبدیل کرکے دی گئی تھی ـ

گاڑیوں کی بیٹری کے حوالے سے مروجہ قانون کے تحت کاربیٹری کی وارنٹی ایک برس ہوتی ہے، بیٹری کی تبدیلی میں دوصورتوں پر صارف کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ دوسری بار بھی وارنٹی طلب کرے ـ

یاد رہے گاڑیوں کی بیٹری گارنٹی کی مدت کے دوران تبدیل کرانے پر نئی گارنٹی جاری نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے بعض لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ وارنٹی میں بیٹری تبدیل کرنے کے کچھ ہی عرصہ بعد ہی ان کی بیٹری دوبارہ خراب ہوگئی جبکہ صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیٹری کی نئی گارنٹی کی مدت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -