جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین کب لگے گی؟ حکومت نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے مملکت میں 12 برس یا اس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے بتا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں جب 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن 70 فیصد تک ہوجائے گی تب بارہ برس یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کریں گے۔

سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے بتایا کہ مملکت بھر میں 18 برس سے زیادہ عمر کے 70 فیصد لوگوں کو ویکسین دینے کے بعد 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ویکسین مہم شروع کی جائے گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے اثرات زیادہ تر معمر اور پیچیدہ مسائل کے شکار افراد پر مرتب ہوتے ہیں۔

سعودی عرب میں کوروناویکسینیشن کے حوالے سے اہم وضاحت

سعودی وزارت صحت نے بھی کہا کہ ویکسینیشن بوڑھوں اور پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کی سلامتی اور وائرس لگنے کے اثرات کی شدت کم کرنے کے لیے اشد ضروری ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عوام 937 پر چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت رابطہ کرکے صحت مشاورت اور کورونا سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں