تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب: کس شعبے میں غیرملکیوں کی تعداد زیادہ ہے؟

ریاض: سعودی اکاؤنٹنٹ کمیشن کے سیکریکٹری جنرل ڈاکٹر احمد المغامس کا کہنا ہےکہ مملکت میں اکاؤنٹنٹ کا شعبہ بھی سعودائزیشن کے مراحل طے کررہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اکاؤنٹنگ کے شعبے میں غیرملکیوں کی تعداد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ ڈاکٹر احمد المغامس نے اس کی وجہ بتائی کہ ملکی معشیت بہت طاقتور ہے جسے چلانے کے لیے ماضی میں ہمیں بڑی تعداد میں غیرملکی اکاؤنٹنٹس کی ضرورت پڑی۔

ان کا کہنا ہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے تعاون سے نجی اداروں میں سعودی اکاؤنٹنٹس کے تقرر کا پروگرام جاری ہے اور مختلف ایجنسیوں میں تقریباً 32 سے 33 فیصد سعودائزیشن ہوچکی ہے۔

سعودی اکاؤنٹنٹ کمیشن کے سیکریکٹری جنرل نے کہا کہ اس کمیشن کے قیام کا مقصد شعبوں میں بہتری لانا ہے جبکہ دیگر تربیتی اہداف بھی ہمارے مشن کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی اکاؤنٹنٹ کمیشن میں ایک لاکھ 70 ہزار اکاؤنٹنٹ رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 30 ہزار مقامی جبکہ باقیوں کا دیگر ممالک سے تعلق ہے، اس شعبے میں تدریجی بنیادوں پر سعودائزیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈاکٹر احمد المغامس نے مزید کہا کہ ماضی میں صرف 7 جامعات اکاؤنٹنٹس کا کورس کراتی تھیں اب ان کی تعداد 28 ہوچکی ہے جس سے مقامی سطح پر اکاؤنٹنٹس کا شعبہ مستحکم ہوگا۔

Comments

- Advertisement -