ریاض (9 جنوری 2026): سعودی عرب کو بڑا اعزاز مل گیا ہے اور وہ دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب خطے میں سفید اسٹرابری کی پیداوار کرنے والا پہلا اور امریکا اور جاپان کے بعد دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے۔
گزشتہ روز حائل ریجن کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے مملکت میں پہلی مرتبہ سفید سٹرابیری کی پیداوار کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں شہزادہ سعد بن نواف بن سعد، شہزادہ سعود بن فہد بن جلوی، شہزادہ عبدالعزیز بن فہد بن جلوی، پارک کے مالک حمود بن حمد التمیمی اور متعدد سرکاری حکام نے شرکت کی۔
گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے حائل اسٹرابیری پارک کے ساتویں سیزن کا بھی افتتاح کیا اور اس موقع پر منعقدہ نمائش کا دورہ کیا۔
انہوں نے زرعی شعبے کے لیے دانشمند قیادت کی حمایت کو اجاگر کیا جو غذائی تحفظ کے بنیادی ستونوں میں سے ایک اور قومی معیشت کا اہم حصہ ہے۔
گورنر حائل نے اس بات پر زور دیا کہ حائل ریجن کا شمار مملکت کی اہم ترین زرعی علاقوں میں ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹرابری غذائیت سے بھرپور پھل ہے اور دنیا بھر میں اس کی کاشت سرخ رنگ میں کی جاتی ہے۔ یہ پھل کے طور پر کھائے جانے کے ساتھ جوس، شیک، سوئٹ ڈشز میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


