تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: غیر ملکی ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیوں؟

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن ٹیکسی سروسز میں سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکی ڈرائیورز پر بھاری جرمانے کیے جانے لگے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت آن لائن ٹیکسی سروسز کے شعبے میں سعودائزیشن کے احکامات جاری کرچکی ہے جہاں اب صرف مقامی افراد ہی ڈرائیونگ کی ذمے داری بھی نبھائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں وزارت افرادی قوت نے ٹرانسپورٹ کمیٹی کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کی اور ایپلی کیشن ٹیکسی چلانے والے غیرملکی ڈرائیوروں پر بھاری جرمانہ کیا۔

سعودی عرب: آن لائن ٹیکسی سروسز کے حوالے سے اہم فیصلہ

مشترکہ ٹیم نے ریاض اور اس کے گرد ونواح میں 14 سو سے زائد کارروائیاں کیں جن میں 125 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ مذکورہ کارروائیوں میں وہ افراد بھی شامل تھے جو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں فیملی ڈرائیور، چوکیدار، مزارع اور مویشی فارمنگ کے پیشہ سے منسلک ملازمین لیموزین گاڑی نہیں چلا سکتے یہ اقامہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ تمام ورکرز اپنے اپنے شعبے سے متعلق کام کرنے کے اہل ہوں گے، بصورت دیگر ایکشن لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -