ریاض : سعودی پولیس نے لیبر قوانین اور اقامے کی خلاف ورزی کرنے والے چودہ ہزار سے زائد غیر ملکی شہری گرفتار کرلیے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تارکین وطن کے خلاف گزشتے آپریشن کیا گیا تھا جس میں لیبر قوانین اور اقامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 7708 غیر ملکیوں نے اقامہ قوانین، 1791 افراد لیبر قوانین جب کہ 4971 افراد نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گے۔
سعودی پولیس کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں 31 فیصد یمنی، 65 فیصد ایتھوپی جب کہ 4 فیصد دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔