ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

سعودی عرب: بیوی نے شوہر کے چودہ طبق روشن کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں شوہر کو بیوی سے ہوشیاری مہنگی پڑگئی، خاتون نے شوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا جس سے شہری کے ہوش ٹھکانے آگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں شوہر نے بنگلہ خریدنے کے بہانے بیوی سے بچیس لاکھ ریال لیے لیکن اس نے گھر خریدنے کے بجائے پیسے کھالیے۔

بیوی نے طعیش میں آکر شوہر کے خلاف طلاق کا مطالبہ عدالت میں درج کروادیا۔

سعودی کاروباری خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر نے گھر خریدنے کی آڑ میں مجھ سے بھاری رقم لی اور پھر پیسے ہڑپ کرگیا، اس نے بنگلہ لے کر میرے نام کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ہاتھوں سے چیک کاٹ کر شوہر کو دیا اس لیے سعودی قانون کے تحت پیسے واپس لینے کا حق نہیں رکھتی لیکن میں اب اپنے شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں