جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں جون سے غذائی اشیاء پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں‌ اضافہ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے آئندہ کی سے غذائی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب نے 10 جون سے غذائی اشیاء پر تین سے پچیس فیصد کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اشیاء کی فہرست جاری کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی محکمہ کسٹم نے جن اشیاء پر نئی کسٹم ڈیوٹی عائد کی ہے جس میں بھیڑ اور بکری کا گوشت بھی شامل ہے جس پر سات فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

- Advertisement -

کسٹم حکام کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دیگر جانوروں اور پرندوں کے گوشت پر بیس سے پچس فیصد تک ڈیوٹی بڑھائی جائے گی جبکہ مچھلیوں پر تین سے چھ فیصد ڈیوٹی بڑھائی جائے گی۔

سعودی کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ڈیری مصنوعات، پنیر اور ہر طرح کے مشروبات پر 5 سے 10 فیصد ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ مختلف قسم کی سبزیوں پر 15 فیصد تک کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک سبزیوں اور بھیڑ، بکری کے گوشت پر کسی قسم کی ڈیوٹی نافذ نہیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں