جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا یا جمعرات؟ چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا، جس کے بعد اعلان کیا جائے گا پہلا روزہ کل ہوگا یا جمعرات کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ماہِ صیام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اجلاس آج منعقد ہوگا، سعودی فلکیاتی تنظیم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بدھ کے روز پہلا روزہ ہو سکتا ہے۔

سعودی فلکیاتی تنظیم نے بتایا کہ اس بار چاند کی پیدائش کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انسانی آنکھ سے نظر آنے کے قابل ہو سکتا ہے، کیونکہ اسی روز زمین کے جنوبی حصوں میں سورج گرہن بھی ہوگا، جس سے رویت کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بابرکت مہینے کے استقبال کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں، سڑکوں اور چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا دروازہ باب ملک عبداللہ تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا گیا ہے جبکہ حرم جانے والے تمام راستوں کو خوبصورت سے سجایا گیا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں بھی رمضان کی رونقیں عروج پر ہیں اور مختلف مقامات کو دلکش انداز میں سجایا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں