تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‘سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا’ حکومت نے خبردار کردیا

ریاض: سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری سہولت فراہم کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کیا گیا جبکہ حکومت خبردار کرچکی ہے کہ ایسے غیرملکیوں کو مملکت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت غیرقانونی طریقے سے مملکت میں داخلے کا سلسلہ روکنے کے لیے ہرممکن کوششیں کرتی آئی ہے لیکن اس کے باوجود مقامی شہریوں اور دیگر افراد کی بدولت کئی غیرقانونی تارکین وطن سعودی عرب پہنچ جاتے ہیں تاہم حکام اس کے انسداد کے لیے کوشاں ہے۔

سعودی محکمہ امن عامہ نے متنبہ کیا ہوا ہے کہ جو شخص بھی غیر قانونی تارکین کو مملکت میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا اسے پندرہ برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔

ادھر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے الافلاج کمشنری میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سڑک پر چلتی گاڑی کو روکنے پر پتا چلا کہ اس میں غیرقانونی تارکین وطن سوار ہیں اور انہیں عرب شہری ہی سفری سہولت فراہم کررہا ہے، تفتیش پر معلوم ہوا کہ عرب باشندہ اپنی گاڑی کے ذریعے غیر قانونی تارکین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو سفری ، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانونا جرم ہے اور اس پر سخت اور مختلف سزائیں مقرر ہیں۔

Comments

- Advertisement -