The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب مزید فوجی تعینات کرنے کی قیمت ادا کرے گا، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمطالبہ کیا ہے کہ اتحادی ملک سعودی عرب اضافی فوجیوں کی تعیناتی کی قیمت ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی 3 ہزار فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹا جاسکے۔

امریکی صدر نے صحافیوں سےوائٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکا سعودی عرب کی مدد کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوجی و دیگر سازو سامان روانہ کررہاہے‘۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم جو کچھ کررہے ہیں سعودی عرب نے ہر چیز کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں دو دھماکہ خیز ڈرونوں نے حملہ کرکے وسطی سعودی عرب میں ارامکو کی آئل پائپ لائن کے دو بڑے اسٹیشنوں میں آگ لگا دی تھی، اس آئل فیلڈ سے پائپ لائن کے ذریعے بحر احمر کے ساحل کے مغرب میں تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔

آئل تنصیبات پر حملے کے فوری بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا ردِ عمل سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تنصیبات پر حملے سے عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہوگئے ہیں، سعودی عرب آئل تنصیبات اور علاقے کا بھرپور دفاع کرے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں