تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

حملوں میں ایران ملوث ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، سعودی عرب

ریاض :سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران کا کوئی کردار سامنے آیا تو جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ امور عادل الجبیر نے کا کہنا تھا کہ اگر تحقیق میں تصدیق ہوجائے کہ حملوں کا ذمہ دار ایران ہے تو ریاض مناسب قدم لے گا۔

عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تحقیق کی بنیاد پر مناسب اقدامات کرے گا، سعودی وزیر نے ایران کے خلاف کسی قسم کی مخصوص کارروائی کے تاثر کو رد کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں یقین ہے کہ یہ حملہ یمن سے نہیں ہوا یہ شمال سے آیا تھا تاہم تفتیش اس کو ثابت کرے گی’۔

خیال رہے کہ سعودی وزات خارجہ کا حملے کے بعد کہنا تھا کہ ہفتے کی صبح دمام کے قریب کمپنی کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیاتھا، آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس پر قابوپالیا تھا

سعودی وزارت خارجہ نے حملے کے ذرایع سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے اور ان کا یہ کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں، حملے میں جانی نقصان سے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

یاد رہے سعودی عرب میں آئل فیلڈز پر ہونے والے حملوں کے بعد امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے حوثی باغیوں نے نہیں کیے بلکہ ان حملوں میں براہ راست ایران ملوث ہے۔

Comments

- Advertisement -