تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘عنقریب سعودی عرب سے کرونا کا خاتمہ ہوجائے گا’

ریاض : سعودی حکام نے ریاست سے کرونا وبا کے جلد خاتمے کی نوید سناتے ہوئے سیاسی، معاشی اور طبی اعتبار سے پہلے سے زیادہ تیزی سے ابھرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کے سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کرونا وبا کے جلد خاتمے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت نے انسانی صحت کو ہر چیز پر ترجیح دی اور ریاست کو حاصل ہونے والی یہ انفرادیت ہماری بابصیرت قیادت کی بدولت ہے۔

سیاسی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریاست نے کرونا وبا کے خاتمے کےلیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا اور ہنگامی صورتحال میں غیر معمولی اقدامات اٹھائے۔

معاون خصوصی برائے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سائنسی طریقہ کار سے مدد لی گئی اور شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں آگہی مہم چلائی گئی جب کہ آگاہی مہم چلانے کےلیے میڈیا اور سرکاری ابلاغ کے وسائل کو بھی بروئے کار لائے۔

Comments

- Advertisement -