بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا اور دو بینکوں کو عالمی رابطہ کار اور بک رنر بھی مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک کے دو بینکس عالمی سرمایہ کاروں سے مذاکرات کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ بینکوں کے مرکزی منتظمین بک رنر بھی ہوں گے، یہ بات بانڈز کے اجرا کی کارروائی میں شریک ایک بینک کی جانب سے جاری دستاویز میں بتائی گئی۔

سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ بانڈز 8 سے 20 سال کی مدت کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں، سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے رواں سال جنوری میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ مملکت یورو بانڈز کے اجرا کے امکان پر غور کر رہی ہے۔

سعودی عرب نے رواں سال جنوری میں 7.5 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کیے تھے، سعودی عرب کے یونٹ ڈیبیٹ کے سربراہ کے ایک بیان کے مطابق مملکت رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 5 ارب ڈالر کے سکوک جاری کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی بانڈز کے مالک ممالک میں سعودی عرب پوری دنیا میں گیارہویں نمبر پر آگیا ہے۔

دریں اثنا یہ بات بھی واضح کی گئی تھی کہ سعودی عرب نے 171.6 ارب ڈالر کے بانڈز خریدے ہوئے ہے، یہ اعداد وشمار 2018ء کے اختتام کے ہیں۔ سعودی عرب نے دسمبر 2018ء کے دوران 1.7 ارب ڈالر کے امریکی بانڈز خریدے تھے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں