تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘سعودی عرب نے کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیت لی’

ریاض : سعودی محکمہ صحت نے کرونا کیسز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے مہلک وبا کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے محکمہ صحت نے کرونا مریضوں سے متعلق بتایا کہ ریاست میں چوبیس گھنٹے کے دوران صرف 139 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 میں سعودی عرب میں پہلا کرونا کیسز رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ کرونا کیسز رپورٹ ہونے کی تعداد 150 سے کم ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ریاست کے تمام علاقوں کو محفوظ زون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی عوام اور حکام کے درمیان تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا کہنا تھا کہ، ‘عوام کی صحت یقینی بنانے کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے، ہم ایک بار پھر تمام لوگوں ویکسین لگوانے کیلئے کہہ رہے ہیں، بشمول ان کے جو صحت یاب ہو چکے ہیں’۔

واضح رہے کہ امریکی کمپنی فائرز اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے بننے والی ویکسین کی پہلی کھیپ کچھ دنوں میں سعودی عرب پہنچ جائے گی۔

Comments

- Advertisement -