ریاض (11 مئی 2026): سعودی عرب کی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے اور فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بڑی منظوری دے دی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس اے پی کے سعودی فرماں روا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن کریم، تلاوت اور تفسیر کے 46 ویں ایڈیشن میں خواتین کی کٹیگری کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔
کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن کریم، تلاوت اور تفسیر 1979 سے ہر سال باقاعدگی سے ہوتا ہے اور 47 سال میں یہ پہلی بار ہوگا کہ خواتین بھی اس مقابلے کا حصہ ہوں گی۔
اس مقابلے کا انعقاد مسجد الحرام میں کیا جاتا ہے، اس کا شمار مملکت کے تمایاں ترین بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں کیا جاتا ہے۔
وزیر اسلامی امور اور حفظ قرآن کے مقامی اور بین الاقوامی مقابلے کے نگران شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ جنہوں نے مقابلے میں خواتین کو بھی شریک کرنے کی سفارش کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی سے منظوری جاری ہونے کے ساتھ پروگرام کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایوان شاہی نے مقابلے کی اختتامی تقریب کے انعقاد کی بھی منظوری دی، جو 6 ربیع الاول 1448 ہجری کو منعقد ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


