تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سعودی عرب کا ورک ویزے سے متعلق اہم اعلان

ریاض : سعودی عرب میں مختلف ممالک سے کام کرنے کیلئے آنے والے افراد کفیل کے پاس کام کرتے ہیں، یعنی اس کے ورک ویزے پر مملکت میں آتے ہیں، اگر وہ اپنے کفیل کے پاس کام کرنے کے بجائے فرار ہو کر کہیں اور کام کرے یہ غیر قانونی عمل ہے جس کیخلاف قانونی کارروائی ہوتی ہے اور ایسے کارکن کا ہروب درج کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ملازمین یہاں رائج وزارت محنت کی قانونی اصطلاح ہروب سے بخوبی واقف ہیں، ہروب کے لفظی معنی فرار کے ہیں۔

وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے آجر کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ایسے کارکنوں کا ہروب فائل کریں جو فرار ہو کر کہیں اور کام کرتے ہیں کیونکہ مملکت کے قانون محنت کے مطابق کفیل اپنے کارکنوں کے جملہ قانونی امور کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

ورک ایگریمنٹ کے تحت کفیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کی رہائشی، طبی اور دیگر ضرورتوں کا خیال رکھے۔ آجر کی جانب سے اجیر کی ضرورتوں کا خیال نہ رکھنے پر اسے قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جس طرح کفیل کے ذمے اپنے کارکن کا خیال رکھنا لازمی ہے اسی طرح کارکن کا بھی فرض ہے کہ وہ معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔ وزارت محنت نے کفیل کو یہ سہولت دی ہے کہ وہ اپنے مفرور ملازموں کے بارے میں فوری طور پر لیبر آفس کو مطلع کرے۔

اگر مفرور کارکنوں کے بارے میں لیبر آفس کو مطلع نہ کیا جائے اور وہ کسی قسم کے جرم میں ملوث ہوں تو اس صورت میں کفیل سے بھی باز پرس کی جائے گی۔

کارکن کے فرار کی اطلاع (ہروب) رجسٹر کرانے کے لیے وزارت محنت کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ ابشر پر خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ابشر پر ہروب رجسٹر کرنے کے بعد 15 دن کے اندر اندر کینسل بھی کیا جانا ممکن ہے، مقررہ مدت کے بعد ہروب منسوخ کرنے کے لیے ادارے سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

Comments

- Advertisement -