اشتہار

سعودی عرب یمن مذاکرات، ایران نے سہولت کاری پر آمادگی ظاہر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: ایران نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو بتایا کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، گفتگو کے دوران خطے میں حالیہ کشیدگی اور اس سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں پر بات ہوئی۔

یمنی حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں شدت آنے کے بعد دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے، جس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران کی جانب سے سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آمادگی کا بھی اظہار کیا۔

جنگ چھڑی تو خطے میں 2 ٹریلین ڈالرز کی امریکی کیبلز، ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی تنصیبات نشانے پر ہوں گی، محسن رضائی

روئٹرز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تہران سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔

یمن کے حوثی باغیوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب پر کئی حملے کیے ہیں، جن میں ہفتے کے روز ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ بھی شامل ہے، جس میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران سعودی عرب میں ہونے والا سب سے مہلک حملہ تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں