جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

عازمین حج کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے، وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے ’زم زم من نسک‘ سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں (330 ملی لیٹر) حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں ’نسک‘ کے ذریعے مملکت کے کسی بھی شہر کے لیے طلب کی جاسکتی ہیں۔

نسک پرمطلوبہ تعداد کی بکنگ کرنے کے بعد جہاں ڈلیوری درکار ہے اس جگہ کا نیشنل ایڈریس ارسال کرنا ہوگا۔

دیئے گئے ایڈریس پر پلیٹ فارم کے ذریعے بک کی گئی آب زم زم کی چھوٹی بوتلوں کا کارٹن محفوظ طریقے سے پہنچا دیا جاتا ہے۔

وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق سعودی عرب میں یہ پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلوں کی سروس شروع کی گئی ہے جس کا عازمین حج اور دیگر افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

عازمین کیلیے خوشخبری، حج بکنگ سے متعلق اہم اعلان

واضح رہے کہ زمازمہ کمپنی کی جانب سے حج سیزن کے دوران تجرباتی طورپر مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی قیام گاہوں میں آبِ زم زم کی وینڈنگ مشینز نصب کی گئی تھیں، جن کے ذریعے عازمین دن بھر میں تین بوتلیں لے سکتے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں