بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں بچوں کا اقامہ، بڑی خبر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: کیا وزٹ ویزے پر آئے بچوں کا اقامہ بن سکتا ہے؟ ، سعودی حکام نے صورت حال واضح کردی۔

سعودی عرب میں رہائشی قوانین کے مطابق مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے اقامہ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے، ایسے میں ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹر پردریافت کیا ’دو بچے وزٹ ویزے پر مملکت بلائے ہیں جبکہ والدین اقامہ پر ہیں کیا بچوں کا اقامہ بن سکتا ہے؟۔

جس پر جواب دیا گیا کہ اس صورت میں جبکہ بچوں کے والدین اقامہ پر ہیں بچوں کا وزٹ ویزے اقامہ میں تبدیل کرایا جاسکتا ہے اور لازمی شرط یہ ہے کہ بچے اٹھارہ سال سے کم عمر کے ہوں۔

- Advertisement -

جوازات کا کہنا تھا کہ ایسے بچے جن کے والدین قانونی طور پر مملکت میں اقامہ پر مقیم ہیں اور ان کی عمر اٹھارہ برس سے کم ہے انہیں متعلقہ ادارے میں درخواست دینے پر بچوں کے وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کر دیا جائے گا جس کے بعد ان کا اسٹیٹس قانونی ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ رہائشی اقامہ کے حوالے سے وزیر داخلہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کرنے کے احکامات صادر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال حج کے خواہمشند افراد کیلئے بڑی خبر : عمر کی حد کا اعلان

وزیر داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات پر جوازات عمل کرنے کی پابند ہوتی ہے تاہم یہ استثنائی صورت حال ہی ہوتی ہے جسے قانونی نقطے یا شق کے طور پرنہیں لیا جاسکتا کیونکہ امیگریشن قانون میں ایسی کوئی شق نہیں بلکہ امیگریشن قانون کے مطابق وزٹ یا عمرہ ویزے پرآنے والے رہائشی اقامہ حاصل کرنے کے مجاز نہیں ہوتے۔

واضح رہے مملکت میں امیگریشن قانون کے مطابق وزٹ یا عمرہ ویزے پرآنے والوں کو رہائشی اقامہ جاری نہیں کیا جاتا تاہم بعض حالتوں میں یہ ممکن ہوتا ہے۔

خیال رہے سعودی عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لوگوں کو کافی آسانیاں فراہم کی جاتی ہیں خاص کر اقامہ قوانین کے حوالے سے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں