تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

السعودیہ پھر بازی لے گئی

ریاض: سعودی عرب میں دیگر فضائی کمپنیوں کے مقابلے میں السعودیہ کے خلاف مسافروں نے سب سے کم شکایتیں کیں، محکمہ شہری ہوابازی نے شکایتوں سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے اگست 2021 کے دوران سعودی ایئرپورٹس اور فضائی کمپنیوں کے خلاف مسافروں کی جانب سے ملنے والی شکایات کے اعدادوشمار جاری کردیے جس میں لکھا ہے کہ السعودیہ کے خلاف مسافروں نے سب سے کم شکایتیں کی ہیں۔

سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ سرفہرست رہی ہے یہی وجہ ہے اس فضائی کمپنی کے خلاف شہریوں کی شکایتیں بہت کم رپورٹ ہوتی ہیں۔

محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ اگست کے دوران مجموعی طور پر 378 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے سب سے کم شکایت السعودیہ کے خلاف تھیں، 1 لاکھ مسافروں میں سے صرف 9 نے سعودی عریبین ایئرلائنز کی کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، ان میں سے 64 فیصد شکایات مقررہ وقت پر نمٹائی گئیں۔

سعودی عرب کا قومی دن: السعودیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

السعودیہ کے بعد ناس ایئرلائن شکایات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ادیل ایئر کا تیسرا نمبر ہے۔

سعودی محکمہ نے بتایا کہ زیادہ تر شکایات ٹکٹوں کی رقم واپس لینے اور پروازیں منسوخ کرنے سے متعلق تھیں۔ بعض شکایات کا تعلق ہوائی جہاز پر سوار کرنے اور پروازوں میں تاخیر سے رہا ہے۔

اسی طرح کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام کے خلاف صرف ایک شکایات موصول ہوئی جبکہ کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جازان کے خلاف شکایات کا تناسب ایک لاکھ مسافروں میں 2 فیصد تک کا رہا، مجموعی طور پر قومی ایئرپورٹس کا گراف اچھا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -