تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی ایئرلائن نے صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا

ریاض: السعودیہ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کے ٹکٹس کا اجرا ایک سال تک موثر ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مسافر نے ایئرلائن سے استفسار کیا تھا کہ انہوں نے کویت سے جدہ کی پرواز پر بکنگ کرارکھی ہے، سعودی حکومت نے پروازوں پر پابندی لگادی، آیا اس نئی صورتحال کے باعث ٹکٹ کے پیسے واپس ملیں گے یا نہیں؟

السعودیہ نے ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر مسافر کو جواب دیتے ہوئے کہا ٹکٹ کا اجرا کی تاریخ سے ایک برس تک کے لیے موثر ہوگا، پروازیں بحال ہونے کی صورت میں بلا کسی فیس نیا ریزرویشن کرایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث سعودی عرب نے تین فروری 2021 رات 9 بجے سے 20 ملکوں سے مملکت آمد پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگادی ہے، ممنوعہ ممالک میں پاکستان بھارت، متحدہ عرب امارات، کویت، فرانس، جنوبی افریقہ، جاپان ودیگر ممالک شامل ہیں۔

دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے کورونا کے انسداد کے لیے احتیاطی تدابیر مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت نے ہر طرح کی تقریبات، سماجی اجتماعات، تفریحی پروگرامات، سینما ہالز، ریستورانوں اور کافی شاپس میں ٹیبل سروس فراہم کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادی بیاہ اور کمپنیوں کی طرف سے منعقد ہونے والی تقریبات اور اس ضمن میں کی جانے والے ہر طرح کے اجتماعات جو شادی ہالز، ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز یا کسی بھی ہال میں منعقد کیے جاتے ہوں ان پر 30 دن تک کے لیے پابندی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -