تازہ ترین

سعودی شہزادے طلال بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

ریاض: سعودی شہزادے الولید بن طلال کے والد 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال بن عبد العزیز 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، آپ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے اٹھارویں صاحبزادے تھے۔

شہزادہ طلال بن عبدالعزیز کا شمار شاہی خاندان کی انتہائی تعلیم یافتہ شخصیات میں ہوتا تھا، آپ ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کے والد تھے۔

مرحوم نے سعودی عرب میں مختلف وزارتوں پر امور انجام دیے جبکہ آپ کو فرانس میں سعودی عرب کے سفیر کے طور پر بھی تعینات کیا گیا علاوہ ازیں طلال بن عبدالعزیز کو یونیسیف اور یونیسکو کا خصوصی ایلچی بھی مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہی خاندان کے شہزادے انتقال کرگئے

عبدالعزیز بن طلال کے صاحبزادے نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ تعزیت کرنے والے افراد کل بروز اتوار سے منگل نمازِ مغرب تک اہل خانہ سے ملاقات کرسکتے ہیں‘۔

دوسری جانب شاہی خاندان نے طلال بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا۔  سعودی حکام نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور پس ماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

سفر زندگی

سعودی بادشاہ کے گھر 15 اگست 1931 کو پیدا ہونے والے طلال بن عبدالعزیز کو شاہی خاندان کی طرف سے ’ریڈ پرنس‘ کا اعزاز دیا گیا۔

آپ نے 1952 میں وزیربرائے مواصلات اور 1960 میں وزیرخزانہ و معاشیات کے طور پر سعودی عرب میں امور سرانجام دیے۔

Comments