بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

’سعودی عرب کی امریکا میں 1 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری‘

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکی صنعت میں 1 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کی خواہش ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتصادی شراکت داری کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی، اقتصادی معاہدوں پر دستخط کیے گئے جب کہ سعودی خلائی ایجنسی اور ناسا کے درمیان معاہدے بھی پر دستخط ہوئے۔

دونوں ممالک توانائی، کان کنی اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کریں گے۔ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک میں تعاون اور تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے امریکا کے کاروباری ایگزیکٹوز سے بھی ملاقات کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ایلون مسک او رسام آلٹمین کی بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ایلون مسک ٹیسلا اور سالم آلٹمین اوپن اےآئی کمپنی کےسربراہ ہیں۔

ٹرمپ کا دوسری صدارتی مدت میں بیرون ملک پہلا سرکاری دورہ ہے 8 سال پہلے بھی ٹرمپ جب صدر منتخب ہوئے تھے تو سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا تھا۔ امریکی صدر سعودی عرب کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن محمد نے امریکی صدرکا استقبال کیا، شاہی محل پہنچنے پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔ چاق و چوبند دستے نے امریکی صدرکو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ گھڑ سواروں کے حصار میں رائل پیلس پہنچے، رائل پیلس پہنچنے پر امریکی صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

صدر ٹرمپ کو ریاض پہنچنے پر روایتی عربی قہوہ پیش کیا گیا اور ان کی محمد بن سلمان سے بند کمرہ ملاقات بھی ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک قابل فخر، خوش حال اور کامیاب مشرقِ وسطیٰ چاہتے ہیں، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ کے تعلقات باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ٹرمپ قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے کا بھی دورہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطی کا بڑا مقصد کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں