تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ملازمین سے متعلق سعودی عرب کا بڑا اعلان

ریاض : سعودی حکام نے موجودہ حالات میں ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کردی، سعودی وزارت قوت و سماجی بہبود نے تاکید کی ہے کہ کسی بھی ملازم کو بغیر تنخواہ کے چھٹی نہیں دی جائے گی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام اور شہریوں کی حفظان صحت کےلیے بہتر اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت ملازمین کو بھی چھٹیاں دینے اور گھر سے کام کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کمپنی یا نجی ادارہ ملازمین کی اجازت کے بغیر انہیں بغیر تنخواہ چھٹی نہیں دے سکتے، ملازم اور مالک دونوں پر ملازمت کے معاہدے کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔

وزارت سماجی بہبود و افرادی قوت کا کہنا ہے کہ موجودہ اقدامات عارضی ہیں اور ان عارضی حالات کے باعث ملازمت کے معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

اس بات کا اعلان وزارت افرادی قوت نے نجی اداروں کے سوال پر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کیا ہم ملازمین کو بغیر اجرت چھٹی پر روانہ کرسکتے ہیں۔

وزارت افرادی قوت کے جاری اعلامیے کے مطابق وہ ملازمین جن کا ان حالات میں دفاتر و کمپنیوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں انہیں کسی اور نوعیت کا کام سپرد کردیا جائے۔

حکومت نے ملازمین کو مطلع کیا ہے کہ اگر ادارہ ان کے ساتھ کیے گئے ملازمت کے معاہدے کی خلاف ورزی کرے تو وہ فوری طور پر وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کو مطلع کریں۔

Comments

- Advertisement -