تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب کا غیرملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ

ریاض : سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نجی اداروں پر غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑی پابندی عائد کردی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے آجر و اجیر کے حقوق کے تحفظ اور ملازمت کے مثالی ماحول کی فراہمی کےلیے بڑا اٹھا لیا۔

سعودی حکام نے نجی اداروں کو پابند کیا ہے کہ وہ غیر ملکی ملازمین کے معاہدوں کی توثیق ’قوی‘ نامی الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے کرائیں گے۔

اس کا ایک بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ فریقین کے درمیان اختلافات کا دائرہ محدود رہے اور جھگڑا ہونے پر ملازمت کا معاہدہ بنیادی دستاویز کے طور پر استعمال کیا جائے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا کہ آئندہ برس کے آغاز پر لیبر کورٹس میں کاغذی دستاویزات قبول نہیں کی جائیں گی لہذا نجی ادارے قوی ای پلیٹ فارم پر ملازمین کے معاہدوں کا اندراج کریں۔

Comments

- Advertisement -