The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب میں کورونا کی تازہ صورت حال

ریاض: سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں کورونا کی تازہ صورت حال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وبا کے حوالے سے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز کوروناوائرس کے 1295 کیسز سامنے آئے اور 14 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

کورونا اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار 734 ہوگئی جبکہ اب تک اموات 8006 ریکارڈ کی گئیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 946 افراد نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 883 ہوگئی ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں سب سے زیادہ 327 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ مکہ سے 283 اور عسیر سے 135 وبائی مریض رپورٹ ہوئے۔ ممکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعدد 10845 ہے جن میں 1426 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں