بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب کی پاکستان کو 1 بلین ڈالر کی مالی اعانت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی فنڈ ڈویلپمنٹ کے پاکستان کیساتھ تیل کی مالی اعانت کے نئے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

اعلامیہ کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی خصوصی ہدایات پر اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدےکے تحت پاکستان کو 1 بلین امریکی ڈالر کی تیل مصنوعات کی مالی اعانت ملےگی۔

سیکریٹری اقتصادی امور کاظم نیاز کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد برادر ملک پاکستان کو پائیدارمعیشت کی تعمیر ہے، 2019 اور 2021 میں بھی 4.44 بلین ڈالرز مالی اعانت کے معاہدوں پر کئے گئے تھے۔

کاظم نیاز نے کہا کہ سعودی ترقیاتی ادارہ پاکستان میں توانائی اور پانی کےمختلف منصوبوں میں معاون ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمدبن زیدالنہیان نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر قرض میں توسیع اور ایک ارب ڈالر اضافی دینے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں