تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

اب اونٹ بھی پُرتعیش ہوٹل میں قیام کریں گے

ریاض : سعودی حکام نے شاہ عبدالعزیز فیسٹول میں شرکت کرنے والے اونٹوں کیلئے تیار کیا گیاجدید سہولیات سے آراستہ پُرتعیش کھل گیا۔

اونٹ کو صحرائی جہاز قرار دیا جاتا ہے کیوں کہ اونٹ دیگر جانوروں کے مقابلے میں صحرائی مشکلات کو زیادہ برداشت کرسکتا ہے اور کم پانی پر بھی دیگر جانوروں کے مقابلے میں زیادہ دن زندہ رہ سکتا ہے اسی وجہ سے عرب ممالک میں اونٹوں کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔

سعودی حکام نے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ عبدالعزیز فیسٹول کے مقابلہ حسن میں شرکت کرنے والے اونٹوں کیلئے صحرائی جہازوں (اونٹ) کےلیے اوپن ایئر لگژری ہوٹل قائم کیا ہے، جس میں مقابلے کےفاتح اونٹ کو 6 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز بطور انعام دئیے جاتے ہیں۔

رپوٹ کے مطابق اونٹوں کے قیام کےلیے تیار کردہ لگژری ہوٹل کا ایک رات کا کرایہ 100 ڈالر سے زائد وصول کیا جائے گا۔

تتمان نامی اوپن ایئر ہوٹل میں قیام کے دوران اونٹوں کی گرما گرم دودھ سے تواضع کی جائے گی اور بالوں کی تراش خراش اور غسل سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائے گی جب کہ اونٹون کو سردی سے بچانے کےلیے خصوصی طور پر گرم انکلوژرز بھ ی تیار کیے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی چیک کیا جاتا ہے کہ کہیں اونٹوں کو خوبصورت بنانے کےلیے مصنوعی طریقہ کار تو استعمال نہیں کیا گیا۔

Comments