تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

دنیا کے سب سے بڑے ریگستان میں سعودی عرب کا بڑا کارنامہ

ریاض : دنیا کے سب سے بڑے ریگستان میں طویل شاہراہ کی تعمیر کے ناممکن منصوبے کو سعودی حکام نے ممکن کر دکھایا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں صحرائے ربع الخالی کو دنیا کا سب سےبڑا ریگستان قرار دیا جاتا ہے، اس ریگستان میں آئےروز ریت کے طوفان اٹھتے ہیں اوراس کے درمیان سڑک کی تعمیر سب سے مشکل مرحلہ تھا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ماہرین تعمیرات نے یہ معجزہ بھی سچ کر دکھایا ہے۔

صحرائے ربع الخالی جسے طوفانوں کی وجہ سے خوفناک اور بھیانک ریگستان قرار دیا جاتا ہے کے بیچوں بیچ سعودی عرب نے 790 کلو میٹر طویل سڑک تیارکرکے حقیقی معنوں میں معجزہ کر دکھایا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے اور وسیع عریض صحرا میں روڈ انجینئرنگ کا معجزہ سمجھا جاتا ہے، اس میں تیار کی جانے والی سڑک کو تمام ضروری لوازمات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پوری سڑک کےدونوں اطراف میں روشنی کا انتظام کیا گیا اور ٹریفک سیفٹی اشارے بھی لگائے گئے ہیں، اس سڑک کی تعمیر نے مسافروں کے لیے 800 کلو میٹرکی مسافت کم کردی ہے۔

نجران کے گورنر شہزادہ جلوی بن عبد العزیز بن مساعد نے صحرائی روڈ اور اس پرہونے والے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پرانہیں بتایا گیا کہ سڑک کا تعمیراتی کام 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ سلطنت عمان کی سرحدی گذرگاہ ام الزمول تک سڑک کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -