تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب کا کرونا ویکسین کے حوالے سے اہم معاہدہ

ریاض/ماسکو : سعودی عرب نے کرونا ویکسین کے حصول کےلیے روس کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے کرونا ویکسین تیار کرنے کے بعد ملک بھر میں تقسیم کردی تھی جس کے بعد خلیجی ریاست سعودی عرب سے بھی ویکسین فراہم کرنے کےلیے معاہدہ کرلیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی کیمیکل ہولڈنگ گروپ اور روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے درمیان طے پایا، تاہم اس معاہدے کے تحت روسی انویسٹمنٹ فنڈ اور سعودی کیمیکل ہولڈنگ گروپ مملکت میں ویکسین تیار کرنے سے قبل متعلقہ اداروں سے منظوری لیں گے۔

روسی حکام نے سعودی عرب سمیت متعدد ملکوں و ریاستوں کو کرونا ویکسین فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

روس میں کرونا ویکسین کی ترسیل شروع، آج تمام شہروں میں پہنچ جائے گی

یاد رہے کہ دو روز قبل روس نے دنیا کی پہلی رجسٹرڈ کرونا وائرس ویکسین کی ابتدائی کھیپ اپنے تمام شہروں، قصبوں، دیہاتوں اور دور دراز کے علاقوں میں بھجوانی شروع کردی تھی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں 165 دوا ساز کمپنیاں کرونا ویکسین تیار کرنے میں لگیں ہوئی ہیں جبکہ صرف چھ کمپنیاں ایسی ہیں جن کی تیار کردہ ویکسین کے کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -