تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب کا انٹرنیشنل فلائٹس کے حوالے سے اہم فیصلہ

ریاض: سعودی ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن نے کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات مزید سخت کردیے، مملکت میں بین الاقوامی پروازوں کی بندش طویل کر دی گئی۔

سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے نئے احکامات جاری کردیئے گئے جس کے تحت بین الاقوامی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ احکامات سعودی ایوی ایشن کے صدر محمد بن العطیبی کی مںظوری سے جاری کئے گئے ہیں اور تمام ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو بھی نئے احکامات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ نئے احکامات تک کسی بھی قسم کی پرواز کو سعودی عرب ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنوں پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی برقرار ہے تاہم پاکستان نے خصوصی اجازت کے ذریعے پی آئی اے کی پروازوں سے عمرہ زائرین کو وطن واپس پہنچا دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں