تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب کا نام روشن، شہری کے لیے تمغہ شجاعت

سڈنی: آسٹریلیا میں سعودی شہری کے انسانیت کے لیے بہترین کارنامے سے سعودی عرب کا نام روشن ہوگیا، حکومت نے نوجوان کو تمغہ شجاعت سے نواز دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ایک شہری کی جان بچانے پر حکومت نے پہلی بار کسی غیرملکی کو تمغہ شجاعت سے نوازا ہے، سعودی شخص نے 50 سالہ شہری کو ڈوبنے سے بچایا۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے گورنر جنرل نے القصیم یونیورسٹی کے اسکالر احمد المحیمید کو تمغہ شجاعت سے نوازا اور خدمات کا اعتراف کیا، احمد کا کہنا تھا کہ ڈوکلینڈ دریا میں ایک شخص ڈوب چکا تھا اور وہ مدد کے لیے پکار رہا تھا جس پر میں نے فوراً ایکشن لیا اور اپنی مدد آپ کے تحت اسے دریا سے باہر نکال لیا۔

سعودی شہری نے بتایا کہ وہ دوستوں کے ہمراہ ڈوکلینڈ دریا پر سیر کرنے گیا ہوا تھا کہ اسے مذکورہ ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، میں نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دریا میں چھلانگ لگائی اور متاثرہ شخص کو دریا کے کنارے لے آیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ دریا شارک مچھلیوں کے حوالے سے بہت مشہور ہے، ممکنہ طور پر بروقت اقدامات نہ ہونے سے آسٹریلوی شہری دیوقامت شارک کا نوالہ بھی بن سکتا تھا۔

Comments

- Advertisement -