تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عالمی وبا: سعودی عرب کے حوالے سے مثبت خبر!

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح بڑھ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59 مریضوں نے وبا کو شکست دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں کووڈ19 سے یومیہ صحت یاب ہونے والی کی تعداد نئے کیسز رپورٹ ہونے سے زیادہ ہے یعنی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 59 مریض صحت یاب ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 997 ہوگئی اور اب تک 8 ہزار874 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 141 ہوگئی۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 33 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ سعودی حکومت نے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کردی ہے۔

طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ وہ وبا کی ہر قسم سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -