تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بی جے پی کے گستاخانہ بیانات پر سعودی عرب کی شدید مذمت

سعودی عرب نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ کلمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی شعار اور مقدسات کی توہین کو مستقل طور پر مسترد کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب نے بی جے پی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ کلمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی شعائر اور مقدسات کی توہین کو مستقل طور پر مسترد کیا جائے۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں تمام مذہبی شخصیات اور شعائر کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے وئے مختلف عقائد اور مذاہب کے احترام کے مملکت کے موقف کا اعادہ کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں گستاخانہ کلمات کہنے والے بی جے پی ترجمان کی پارٹی رکنیت معطلی کا خیرمقدم بھی کیا گیا ہے۔

واضح رپے کہ بھارت کی حکمران پارٹی کے ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور مذکورہ بیانات پر سخت احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات، پاکستان کا سخت احتجاج

پاکستان کی جانب سے بی جے پی کی قیادت اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بی جے پی عہدیداروں کے توہین آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت کی جائے اور بھارتی رہنماؤں سے فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی سے جواب دہی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -