تازہ ترین

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

آرامکو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ریاض: سعودی آرامکو تیسری سہ ماہی میں دنیا کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی آئل کمپنی(آرامکو) تیسری سہ ماہی کے دوران دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بن کر ابھری، اس نے گوگل، ایمیزون اور ایپل جیسی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

آرامکو، ایگزون موبل اور شیل سے بھی آگے نکل گئی۔ سعودی آئل کمپنی کی تیسری سہ ماہی میں اس کی خالص آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 158 فیصد بڑھ کر 30 اعشاریہ چار ارب ڈالر ہوگئی۔

گزشتہ سال آمدنی 11 اعشایہ 8 ارب ڈالی تھی، آرامکو کی فروخت میں بھی 80 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 96 ارب ڈالر تک ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی کے صدر اور سی ای او امین ناصر اس ریکارڈ منافع پر خوشی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تیسری سہ ماہی کی غیر معمولی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے عالمی منڈی کی طلب کو پورا کیا، تاہم اب بھی جزوی طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔

امین ناصر نے کہا کہ سپلائی چین کی معمولی رکاوٹوں کے سبب عالمی معیشت کے لیے اب بھی کچھ مشکلات موجود ہیں لیکن ہم پرامید ہیں کہ مستقبل قریب میں توانائی کی طلب اچھی سطح پر برقرار رہے گی۔

آرامکو کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے طویل مدتی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کیا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -