تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی حکام نے آن لائن ٹرازیکشن فیس معاف کردی

ریاض : سعودی عرب نے مقامی و غیر ملکی شہریوں کی آسانی کےلیے آن لائن فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب بھی کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل ہے جہاں اب تک 12 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

سعودی حکام نے کرونا کی موذی وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں سرکاری و نجی ادارے بند کیے ہوئے ہیں اور ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ اکاؤنٹ ہولڈرز کو بھی آن لائن خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کی جانب سے صارفین کی سہولت کےلیے چھ ماہ تک آن لائن فیس معاف کردی گئی ہے، حکام کا یہ فیصلہ اقتصادی شعبوں پر منفی اثرات سے نمٹنے کےلیے کیا گیا ہے۔

ساما نے اعلان کیا ہے کہ بینک اکاؤنٹ میں رقم معینہ حد سے کم ہونے پر لگنے والی فیس بھی نہیں لی جائے گی جبکہ فنڈنگ کی ری شیڈولنگ یا مالیاتی معاہدے ختم کرنے پر عائد ہونے والی فیس بھی نہیں لی جائے گی۔

سعودی حکام نے بینکوں کو رقم کی منتقلی کا آرڈر منسوخ کرنے والے اکاؤنٹ ہولڈرز کی فیس بھی واپس کرنے کی ہدایات دے دی۔

Comments

- Advertisement -