ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

سعودی حکام کا غیرملکیوں کے رہائشی مراکز پر چھاپہ، جرمانے عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے جدہ میں غیرملکی ملازمین کے رہائشی مراکز پر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں مراکز کو بند کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں میونسپلٹی حکام نے غیرملکی کارکنان کے سیکڑوں رہائشی مراکز پر قانونی خلاف ورزیوں شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی۔

کارروائیوں کے دوران 90 سے زائد رہائشی مراکز کو قانونی خلاف ورزیوں کا مرتب پایا گیا، جس پر میونسپلٹی حکام نے مراکز بند کردئیے جب کہ متعدد مراکز پر جرمانے بھی عائد کیے۔

میونسپلٹی حکام کی کارروائیاں مقررہ شرائط پوری ہونے اور کرونا ٹیسٹ و سینیٹائزنگ کے حوالے سے پابندیوں پر عمل چیک کرنے کےلیے کی گئی تھیں۔

جدہ میونسپلٹی نے اجمتاعی رہائشی مراکز کے مالکان سے خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے کے بعد جرمانے جلد جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں