جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

مسجد الحرام میں زائرین کے لیے بڑی سہولت فراہم کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل سروس متعارف کرائی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل سروس کے ذریعے زائرین صحن مطاف اور مسعی میں ازدحام کی صورتحال سے فوری طور پر آگاہ ہو سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں مقامات میں رش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمرہ زائرین کو یہ تعین کرنے کی سہولت ہو گی کہ وہ طواف اور سعی کے لیے وقت اور موزوں راستے کا انتخاب کریں۔

اتھارٹی کے مطابق ڈیجیٹل سروس رنگوں کے آسان اشارے کے ذریعے ازدحام کی مانیٹرنگ میں مدد دیتی ہے۔

اس سے نہ صرف مسجد الحرام میں ازدحام کو کنٹرول کیا جاسکے گا بلکہ عمرہ زائرین کو بھی موزوں وقت اور راستوں کا تعین کرنے میں سہولت ہوگی۔

سعودی عرب : العلا میں 250 کمروں پر مشتمل جدید اور پُرتعیش ہوٹل کی تعمیر

مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ڈیجیٹل خدمات متعارف کرائی جارہی ہیں، تاکہ زائرین کو بہتر اور معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں