تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی کابینہ میں ردوبدل، وزیر حج و عمرہ تبدیل

ریاض : سعودی فرمانروا کے شاہی فرمان کے تحت وفاقی کابینہ میں ردوبدل، وزیر حج و عمرہ کو بھی عہدے سے سبکدوش کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

شاہی فرامین جاری ہوئے جس تحت وزیر حج و عمرہ، محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ اور محکمہ جاتی سپریم کورٹ کے سربراہ کو سبکدوش اور نئے عہدیداروں کا تقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرعصام بن سعد بن سعید کو قائم مقام وزیر حج و عمرہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ شیخ علی بن سلیمان بن علی السعوی کو محکمہ جاتی سپریم کورٹ کا نیا سربراہ بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی فرمانروا نے محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالھادی بن احمد کو برطرف کرکے عبدالعزیز بن عبداللہ کو نیا سربراہ مقرر کیا ہے جبکہ عبدالھادی بن احمد کو معاون وزیر خارجہ برائے ایگزیکٹیو افیئرز مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن کو وزیر نقل و حمل کا معاون تعینات کیا گیا ہے کہ جبکہ ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز کو منسٹرز کونسل جنرل سیکریٹریٹ کا مشیر بنایا گیا ہے۔

محمد بن الطویلع بن سعد السلمی کو معاون وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود کے عہدے سے سبکدوش کرکے انجینیئر ماہر بن عبدالرحمن بن ابراہیم القاسم کو نائب وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود برائے شہری خدمات متعین کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -