پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور اسٹریٹجک فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دفاعی اشتراک، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہا انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگار شہدا پرحاضری دی اور پھول رکھے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سےسعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے اقتصادی، دفاعی ،سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کوسراہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں