تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب، باپ بیٹے کے لیے کھلونا جہاز خریدنے گیا، اصلی جہاز خرید لایا

ریاض: سعودی عرب کا شہری اپنے بیٹے کے لیے سالگرہ کا تحفہ خریدنے گیا اور غلطی سے دو جہاز خرید لیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہری کا بیٹا ہوا بازی کا شوقین ہے اسی لیے والد نے اپنے بیٹے کے لیے جہاز یا اس جیسا کوئی کھولنا خریدنا چاہتا تھا۔

سعودی شہری کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے ایئربس کی طرز کا کھلونا طیارہ خریدنے گیا تھا لیکن اسے انگریزی نہیں آتی اس لیے وہ بات سمجھ سکا اور نہ سمجھا سکا۔

انہوں نے مجھ سے طیارے کی نوعیت کے بارے میں کچھ سوالات کیے مگر میں سمجھا کہ وہ مجھے بہترین کھلونا دکھانا چاہ رہے ہیں اس لیے اتنی تفصیلات پوچھ رہے ہیں۔

ایئربس کی قیمت کے بارے میں سعودی شہری کا کہنا ہے کہ کھلونے پر قیمت 329 ملین پونڈ درج تھی لیکن میں اسے مقامی کرنسی میں صحیح سے تبدیل نہیں کرسکا، ہاں مجھے ایسا محسوس ضرور ہوا تھا کہ یہ قیمت تھوڑی زیادہ ہے لیکن مجھے لگا کہ یہ سب سے اچھا کھلونا ہے اس لیے قیمت تھوڑی زیادہ ہونے سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا۔

سعودی شہری کا کہنا تھا کہ امریکی ایکسپریس کو طیاروں کو قیمت ادا کردی اور کچھ مہینے بعد کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ طیارے تیار ہیں۔

سعودی شہری کا کہنا تھا کہ مجھ سے سوال کیا گیا کہ ان جہازوں کو کون اڑائے گا؟ مگر میں سمجھا کہ مجھ سے مذاق کیا جارہا ہے، اب سعودی شہری نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک جہاز وہ خود رکھے گا اور ایک اپنے کزن کو دے گا۔

Comments

- Advertisement -