تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی شہری اپنی موت کا انتظار کرنے لگا، دل دہلا دینے والی خبر!

ریاض: سعودی عرب کے صحرا میں بھٹک جانے والے شہری کو نئی زندگی مل گئی جو راستہ نہ ملنے کی امید کھو کر اپنی موت کا انتظار کررہا تھا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی رضا کارانہ امدادی ٹیم نے مشرقی ریجن کے صحرا میں بھٹک جانے والے شہری کو بچا لیا۔ متاثرہ شخص اپنی زندگی بچ جانے پر بے حد خوش ہے۔

رضاکارانہ امدادی ٹیم کے لیڈر خالد العیسی کا کہنا ہے کہ پولیس اور شہری دفاع کی طرف سے ہمیں اطلاع ملی کہ ایک شخص صحرا میں بھٹک گیا ہے جس کی تلاش گزشتہ 5 گھنٹے سے جاری ہے، بعد ازاں 17 افراد پر مشتمل ٹیم نے اس مشن میں حصہ لیا اور بلآخر شہری کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کی طویل مہم کے بعد مذکورہ شخص ریاض اور جبیل کے درمیان صحرا میں بے حال پڑا تھا، فوری طور پر متاثرہ شہری کو امداد دی گئی جس کے بعد وہ ہوش میں آیا۔

خالد کا مزید کہنا تھا کہ صحرا کی سیر کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ساتھ کھانا پینا اور راستہ بتانے والے آلات رکھیں، کئی لوگ اس بات کا خیال نہیں کرتے جو موت کا سبب بنتی ہے۔

Comments

- Advertisement -