تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی شہری حرمین ٹرین میں مفت سفر کریں گے

ریاض: سعودی شہریوں کے لیے خوشخبری، یکم جون سے ہر ہفتے کے اختتام پر حرمین ٹرین میں مفت سفر کا انتظام کیا جائے گا، اس کا مقصد سفر کے خواہش مند شہریوں کو اس تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین ٹرین انتظامیہ کے اعلان کے تحت سعودی شہر مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں منظور شدہ مراکز سے مفت سفر کے ٹکٹ بک کراسکیں گے، اس طرح وہ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے راستے دونوں مقدس شہروں کے درمیان سفر کرسکیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی کامیابی کیلئے سعودی عوام کی آراء اور تجاویز کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

الرمیح نے کہا ہے کہ ہر ہفتے کے اختتام پر مفت سفر کا یہ سلسلہ تجارتی بنیادوں پر حرمین ٹرین کے آپریشن کے شروع ہونے تک جاری رہے گا، ٹرین کا تجارتی آپریشن رواں برس ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی ریلوے آرگنائزیشن نے ٹرین کی آزمائش نے ٹرین کی آزمائش کا کامیاب تجربہ کیا تھا، یہ ٹرین مکہ، مدینہ اور جدہ کے درمیان چلائی جائے گی۔

نئی ٹرین سروس کے بعد دونوں شہروں کے درمیان کا سفر 90 منٹ یعنی دیڑھ گھنٹے میں طے کیا جاسکے گا کیونکہ ٹرین کی اسپیڈ 330 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ مکہ سے مدینہ کے درمیان سفر میں اس وقت تقریباً 4 گھنٹے کی مسافت لگتی ہے مگر اس نئی سروس کے بعد معمر ترین عازمین جلد از جلد سفر کرسکیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -