تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

یمن جنگ میں اہم سعودی کمانڈر، اماراتی افسر ہلاک

ریاض: یمن اورسعودی اتحاد کے درمیان جاری جنگ میں حوثی قبائل کے حملے میں ایک سعودی کمانڈراورایک اماراتی افسرہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق آج بروز پیریمن کے صوبے’تعیز‘میں علی الصبح ہونے والے حملے میں سعودی کرنل عبداللہ ال سہیان اور اماراتی افسرسلطان الکتبی ہلاک ہوئے ہیں۔

یمنی جنگجوؤں نے فرانسیسی خبررساں ادارےکوبتایا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمراورخلیج عدن کو ملانے والی شاہرہ پر باب المندب کے مقام پرحملہ کیا جس میں مذکورہ بالا افسران ہلاک ہوئے ہیں۔

یمنی جنگجووٗں کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے باب المندب پرسعودی اتحاد کے کمانڈسنٹرکو نشانہ بنایا ہے جس میں ان کے مخالف کو بھاری جانی اور جنگی سازوسامان کا نقصان اٹھانا پڑاہے جس میں ایک اپاچی ہیلی کاپٹربھی شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اپنے افسر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا عہدہ آشکار نہیں کیا ہے، واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اس جنگ میں سعودی عرب کا قریبی اتحادی ہے اور اب تک بھاری مالی نقصان اٹھاچکا ہے۔

سعودی کرنل عبداللہ ال سہیان نے ہفتے کے روز یمن کے سعودی حمایت یافتہ صدرمنصورہادی سے ملاقات کی تھی جس میں یمنی صدرنے انہیں جرات کا میڈل عطا کیا تھا۔

واضح رہے کہ یمن اور سعودی اتحاد کے درمیان رواں سال مارچ سے جنگ جاری ہے جس میں اب تک سعودی اتحاد کے سینکٹروں فوجی مارے جاچکے ہیں جن میں کئی اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق یمن اب تک 5،800 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں آدھے سے زیادہ عام شہری ہیں جبکہ 27,000 سے زیادہ زخمی ہیں۔

Comments

- Advertisement -