تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی کوریئر کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد

ریاض: سعودی عرب میں کوریئر کمپنیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے، نئے قواعد کے مطابق اگر گاہک اپنا آرڈر وقت پر وصول کرنے نہیں آتا تو کوریئر کمپنی مذکورہ سامان فروخت کرسکتی ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں آرڈر وصول کرنے میں تاخیر پر کوریئر کمپنی کو آرڈر فروخت کرنے کا حق حاصل ہو گیا ہے۔

نئے قواعد کے مطابق کوریئر کمپنی کو اب یہ حق حاصل ہو گیا ہے کہ اگر گاہک طے شدہ مدت کے اندر اپنا آرڈر وصول کرنے نہیں آتا تو وہ سامان کمپنی کی ملکیت ہو جائے گا۔

کوریئر کمپنی کو حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنے نقصان کی تلافی سامان فروخت کر کے پورا کر سکتی ہے۔

نئے قواعد کے مطابق صارف کا سامان تاخیر سے پہنچانے یا خراب کرنے پر ہونے والا نقصان کوریئر کمپنی کو ادا کرنا ہو گا۔ گاہک کو تاخیر سے یا خراب سامان ملنے پر یہ حق حاصل ہے کہ اسے سامان کی قیمت ادا کی جائے۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر گاہک نے کوئی آن لائن خریداری کی اور متعلقہ ادارے نے اسے وقت پر کوریئر کمپنی کے حوالے کر دیا مگر کوریئر کمپنی کی وجہ سے سامان گاہک تک تاخیر سے پہنچا تو اس صورت میں گاہک کو حق حاصل ہے کہ اسے شپ منٹ کی دوگنا رقم بطور معاوضہ ادا کی جائے۔

Comments

- Advertisement -