ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

مطلقہ کو واٹس ایپ پر مغلظات بکنے والے سابق شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے مطلقہ کو واٹس ایپ پر مغلظات بکنے والے شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنادی۔

سعودی اخبار کے مطابق جدہ میں قائم اپیل کورٹ میں مطلقہ خاتون نے مقدمے کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ’میرا سابق شوہر واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے پیغامات میں سنگین غیراخلاقی الزامات عائد کرتا ہے‘۔

خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ’سابق شوہر نے اُس پر تقریباً 600 پر غیر اخلاقی الزامات عائد کیے اور ساتھ میں گالیاں بھی دیں‘۔

- Advertisement -

جدہ کی اپیل عدالت نے درخواست کو گزشتہ روز منظور کیا اور ایک ہی روز میں فیصلہ سنایا۔ خاتون کی طرف سے عدالت میں واٹس ایپ پیغامات بطور ثبوت بھی پیش کیے گئے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: چچا زاد بھائی کے سفاک قاتل کا سر قلم کردیا گیا

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ مطلقہ کے شوہر کو سخت سزا دے کیونکہ اس اقدام کی وجہ سے اُس کی مؤکلہ ذہنی اذیت کا شکار ہوگئیں۔

عدالت نے شوہر کو صفائی کا موقع فراہم کیا مگر اُس نے پیغامات بھیجنے کا اعتراف کیا جس پر فاضل جج نے ملزم کو سرعام چالیس کوڑے مارنے کی سزا سنائی۔

عدالتی فیصلے میں مذکورہ خاتون سے کہا کہ اگر وہ دشنام طرازی کرنے والے سابق شوہر کو کھلے مقام پر 40 کوڑوں کی سزا کا منظر دیکھنا چاہتی ہیں تو عدالت اس کی اجازت اور موقع فراہم کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان بچوں کی پرورش کے باعث جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کرگیا تھا اور پھر 2 ماہ قبل شوہر نے طلاق نامہ خاتون کو ارسال کیا تھا، علیحدگی کے بعد تینوں بچے اپنی ماں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں